چینی وزیر خارجہ کی طرف سے جنوبی کوریا کے نئے وزیر خارجہ کے نام مبارکباد کا پیغام

2022/05/14 16:39:20
شیئر:

تیرہ مئی کو چین کے وزیر خارجہ وانگ ای  نے جنوبی کوریا کے نئے وزیر خارجہ پارک جن کو  اپنا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرنے کے لیے فون کیا۔
وانگ ای نے کہا کہ چین اور جنوبی کوریا دائمی پڑوسی ممالک اور لازم و ملزوم شراکت دار ہیں۔ اس سال چین اور جنوبی کوریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ گزشتہ 30 برسوں کے دوران چین-جنوبی کوریا کے تعلقات تیزی سے اور جامع طور پر ترقی کر رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو بڑی پیش رفت حاصل ہوئی۔ نئی صورتحال میں چین جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر باہمی اسٹریٹجک تعاون کے ساتھی کے تعلقات کی مسلسل اور وسیع تر ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔