چین اور کروشیا کے وزرائے خارجہ کے درمیان چین-کروشیا سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

2022/05/14 16:37:12
شیئر:


تیرہ  مئی کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے جمہوریہ کروشیا کے وزیر خارجہ گرلک ریڈمین کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ منانے کے لیے تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔
وانگ ای نے کہا کہ 30 سال قبل چین اور کروشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دوطرفہ تعلقات مستحکم اور مثبت ترقی کی رفتار کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچا ہے۔ میں وزیر خارجہ ریڈمین کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عمل میں لانے ، دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کو مسلسل گہرا کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو نئی سطح تک فروغ دینے میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہوں۔
گرلک ریڈمین نے کہا کہ 30 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے کروشیا اور چین کے تعلقات خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے باہمی احترام کی بنیاد پر مسلسل ترقی کر رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی مزید گہری ہوئی ہے۔ کروشیا چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا اور امید کرتا ہے کہ چین-CEEC تعاون سے مزید مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔