اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے یوکرین میں بائیولیب پر اجلاس

2022/05/14 16:32:38
شیئر:

13 تاریخ کو اقوام  متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین کی حیاتیاتی تجربہ گاہوں کی حفاظت کے حوالے سے ایک  کھلا اجلاس منعقد کیا۔  روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کے بعد یہ تیسرا موقع ہے کہ سلامتی  کونسل میں یوکرین کی  بائیو سکیورٹی پر کھلا اجلاس منعقد کیا گیا  ہے۔

 اجلاس میں اقوام  متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبینجا نے کہا کہ روس نے یوکرین میں امریکہ  کی جانب سے کیے گئے حیاتیاتی تجربات کے بڑے پیمانے پر شواہد اکٹھے کر لیے  ہیں۔

 اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل  نمائندے ڈائی بنگ نے کہا کہ چین ایک بار پھر متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ  ذمہ دارانہ رویہ اپنائیں، متعلقہ سوالات کا بروقت جواب دیں اور جامع وضاحتیں فراہم  کریں، تاکہ بین الاقوامی برادری کے شکوک کو دور کیا جا سکے . ہم بائیولوجیکل ویپن  کنونشن اور اقوام متحدہ کے فریم ورک کے تحت روس کی طرف سے انکشاف کردہ دستاویزات کے  بارے میں بین الاقوامی برادری کے جائزے کا خیرمقدم کرتے  ہیں۔