موسمیاتی تبدیلی پر برکس کا اعلیٰ سطحی اجلاس

2022/05/14 16:30:44
شیئر:

 اس سال موسمیاتی  تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کی 30 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ برکس  ممالک کی گردشی صدارت کے طور پر، چین نے 13 تاریخ کو ویڈیو لنک کے ذریعے موسمیاتی  تبدیلیوں پر برکس ممالک کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا۔برکس ممالک کے   ماحولیاتی شعبوں کے سربراہان نے  اجلاس میں شرکت  کی۔

 اجلاس میں ایک  مشترکہ بیان منظور کیا گیا جس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کو  مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ موسمیاتی تبدیلی پر برکس کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے  مشترکہ بیان میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ تمام فریقین کو اقوام متحدہ کے  ماحولیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنونشن اور  پیرس معاہدے کے اہداف، اصولوں اور ادارہ  جاتی فریم ورک کی پاسداری کرنی چاہیے۔بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا  کہ  کثیرالجہتی عالمی چیلنجوں جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کا ایک اہم طریقہ ہے۔  ترقی یافتہ ممالک کو تخفیف نکاسی کے اقدامات میں اضافہ کرنا چاہیے، موسمیاتی  مالیاتی وعدوں کو پورا کرنا چاہیے، اور ترقی پذیر ممالک اور ان ممالک کے ترقیاتی  حقوق اور پالیسی کا احترام کرنا چاہیے جن کی معیشتیں منتقلی میں ہیں۔ یہ بیان  موسمیاتی تبدیلی کو سیاسی بنانے اور یکطرفہ اور تحفظ پسندی کی تمام اقسام کی مخالفت  کرتا ہےاور  اس بات پر زور دیا گیا کہ برکس ممالک موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے  لیے تعاون کو مضبوط بنانے، تعاون کے شعبوں کو وسیع کرنے اور تعاون کے مواد کو گہرا  کرنے کے لیے پرعزم ہوں گے۔