بھارت نے گندم کی برآمدات پر پابندی عائد کردی

2022/05/15 15:12:37
شیئر:

بھارت  کی وزارت تجارت اور صنعت نے 13 تاریخ کو اعلان کیا کہ گھریلو غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کی بنیاد پر بھارت میں گندم کی برآمد پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ تجزیہ کاروں کو خدشہ ہے کہ پابندی سے خوراک کی عالمی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

 روس اور یوکرین کے تنازعے کی وجہ سے عالمی خوراک کی فراہمی  کا نظام تناؤ کا شکار ہیں۔ رائٹرز کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گندم کی عالمی برآمدات کا تقریباً 30 فیصد حصہ روس اور یوکرین کا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال کے آغاز سے عالمی سطح پر گندم کی قیمتوں میں 40 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ بھارت دنیا کا دوسرا سب سے بڑا گندم پیدا کرنے والا ملک ہے، لیکن پیدا ہونے والی گندم بنیادی طور پر گھریلو منڈی کے لیے ہے نہ کہ  بھارت ایک بڑا گندم برآمد کنندہ ہے۔ تاہم، گزشتہ مالی سال میں بھارت  کی گندم کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا، اور تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ تازہ ترین برآمدی پابندی عالمی قیمتوں کو بھی بڑھا سکتی ہے۔