امریکی شہر بفیلو کی ایک سپر مارکیٹ میں فائرنگ کا واقعہ

2022/05/15 16:31:27
شیئر:

14 مئی کو امریکہ کے شہر بفیلو کی ایک سپر مارکیٹ میں فائرنگ کے واقعے میں 10 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ مشتبہ شخص، ایک 18 سالہ سفید فام آدمی ہے جس  پر فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد کیا گیا ۔ اس وقت متعلقہ مقامی ایجنسیاں اس واقعے کی تفتیش نفرت انگیز جرم، نسلی تشدد اور انتہا پسندی کے طور پر کر رہی ہیں۔

اطلاع کے مطابق جس علاقے  میں فائرنگ کی گئی وہ افریقی نژاد امریکی باشندوں کا رہائشی علاقہ ہے۔ گولی لگنے والے 13 افراد میں سے 11 افریقی نژاد امریکی اور 2 سفید فام تھے۔ تفتیش کار سٹیفن بیلنگیا نے کہا کہ  ہم اس واقعے کی تفتیش نفرت انگیز جرم ، نسلی تشدد اور  انتہا پسندی کے کیس کے طور پر کر رہے ہیں۔