امریکہ کو سنگین اقتصادی بحران کا خطرہ درپیش، گولڈمین ساکس کے سابق سی ای او

2022/05/16 11:10:25
شیئر:

امریکی اخبار "دی ہل" کے  مطابق گولڈمین  ساکس، جس کا شمار  دنیا کے سب سے بڑے سرمایہ کاری کے حامل بینکس میں ہوتا ہے ، کے سابق سی ای او لائیڈ بلینک فین نے  پندرہ مئی کو کہا کہ امریکہ کو اقتصادی بحران کے لیے تیار رہنا چاہیئے۔

لائیڈ بلینک فین نے اسی روز میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو انتہائی سنگین اقتصادی بحران  کے خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگرچہ   امریکی فیڈرل ریزرو سسٹم کے پاس طاقتور  وسائل موجود ہیں، جو معیشت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں لیکن معاشی صورتحال میں جلد بہتری کے حوالے سے یہ وسائل شائد کارآمد ثابت نہ ہو سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک بڑی کمپنی کو چلانے کی طرز پر  امریکہ کو خطرے سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیاری کرنی چاہیے۔