ترکی میں نیٹو مخالف مظاہرہ

2022/05/16 11:07:32
شیئر:

15 تاریخ کو سینکڑوں ترک شہریوں نے جنوبی ترکی کے صوبہ اڈانا میں انسرلک ایئر فورس بیس کے قریب نیٹو مخالف مظاہرہ کیا، جس میں ترکی میں امریکہ اور نیٹو افواج کی موجودگی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

چند مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیٹو  ایک فوجی تنظیم کے طور پر ترکی کے آس پاس کے ممالک اور خطوں میں خونریزی میں ملوث ہے، اور یہ تنظیم جنگیں شروع کرنے اور علاقائی سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈالنے کی "مجرمانہ" سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ مظاہرین نے ترکی سے نیٹو افواج کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

ترکی نے 1952 میں نیٹو میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اگرچہ یہ نیٹو کا رکن ہے، لیکن ملک میں نیٹو سے دستبرداری اور امریکہ اور نیٹو افواج کے ترکی میں فوجی اڈوں کی موجودگی کے خلاف  ہمیشہ آوازیں بلند کی گئی ہیں۔  انسرلک ایئر بیس کو ترک فوج اور امریکی فوج مشترکہ طور پر استعمال کرتی ہے۔ امریکہ کے مطابق اڈے پر تعینات امریکی فوجیوں کو نیٹو کے جنوبی حصے کو محفوظ بنانے کا کام سونپا گیا ہے۔