ماسکو میں سی ایس ٹی او سربراہی اجلاس کا انعقاد

2022/05/17 15:24:59
شیئر:

رواں  سال اجتماعی سلامتی کے معاہدے پر دستخط کی 30 ویں سالگرہ اور اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم کے قیام کی 20 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ مقامی وقت کے مطابق سولہ تاریخ کو، اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم سی ایس ٹی او کے رکن ممالک کے سربراہان نے ماسکو کریملن میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی تاکہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، تنظیم کے اندرونی تعاون اور ترقی کی سمت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

 اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم مئی 2002 میں قائم ہوئی ۔ اس وقت اس کے چھ رکن ممالک ہیں: روس، بیلاروس، قازقستان، تاجکستان، آرمینیا اور کرغزستان۔ مشترکہ طور پر علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنا اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم کا بنیادی کام ہے۔