بائیڈن انتظامیہ چین کے مقابلے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے کوشاں، فارن پالیسی میگزین

2022/05/17 17:57:51
شیئر:

 

فارن پالیسی میگزین کی جانب سے حالیہ دنوں شائع شدہ ایک مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ موجودہ امریکی انتظامیہ ایشیا میں چین کے مقابلے میں اپنا اثر و روسوخ بڑھانے کے لیے بھرپور انداز میں کوشاں ہے۔ مضمون کے مطابق آسیان ممالک کے ساتھ امریکہ کے حالیہ سربراہ اجلاس کا مرکزی نقطہ بھی امریکہ کی یہی سوچ تھی۔یہ سربراہی کانفرنس 13 تاریخ کو واشنگٹن میں اختتام پذیر ہوئی۔ امریکہ کی طرف سے نام نہاد "انڈو پیسیفک حکمت عملی" کا ایک اہم حصہ سمجھے جانے والے اس سربراہی اجلاس کے اصل ارادے سے لے کر حتمی نتیجے تک  بہت سے  شکوک و شبہات اور تنازعات پیدا ہوئے۔ سربراہی اجلاس ختم ہونے کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں ٹھوس نتائج  بہت کم رہے۔ تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی کہ یہ امریکہ کی  دھوکہ بازی کا ناگزیر نتیجہ ہے،  کہ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایشیا میں اپنے دوستوں کے حلقے کو بڑھا رہا ہے، اور اصل میں  وہ چین پر قابو پانے کے لیے گروہ سازی کی سازش کر رہا ہے۔