کووڈ-19 کی ویکیسن کا بروقت استعمال تین لاکھ سے زائد اموات کو روک سکتا تھا، نیو یارک ٹائمز

2022/05/18 16:20:14
شیئر:

امریکہ میں کووڈ-19 سے ہوںی والی ہلاکتوں کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق کووڈ-19 کی ویکسین جنوری 2021 سے اپریل 2022 کے درمیان کم از کم 318,000 وائرس سے ہونے والی اموات کو روک سکتی تھی۔ اس رپورٹ کی بنیاد امریکن سی ڈی سی اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کیا گیا ڈیٹا ہے۔  کووڈ-۱۹ کی وبا  پھیلنے کے بعد سے، امریکہ، جس کے پاس جدید طبی ٹیکنالوجی اور بھرپور طبی وسائل ہیں ،وبا کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہا ۔ اعداد و شمار کی روشنی میں امریکہ اس وقت وبا سے لڑنے میں ناکام سب سے بڑا ملک ہے۔ نیو یارک ٹائمز کی اس رپورٹ کے مطابق کووڈ-19 ویکیسن کا بروقت استعمال تین لاکھ سے زائد اموات کو روک سکتا تھا۔