مہنگائی اور افراط زر اس وقت امریکہ کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ ہے،سروے

2022/05/18 15:52:42
شیئر:

امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی نے حالیہ دنوں ایک سروے کی بنیاد پر تیار کردہ ایک رپورٹ جاری کی۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی شہری مہنگائی کو  تمام مسئلوں سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہیں۔اس سروے کے مطابق مہنگائی اور افراط زر اس وقت امریکی شہریوں کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ ہے۔اپریل اور مئی 2022 میں 5074 امریکی بالغوں کے سروے کی بنیاد پر تقریباً 70فیصد کا کہنا ہے کہ مہنگائی ملک کے لیے "ایک بہت بڑا مسئلہ" ہے، اس کے بعد صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں  سستی اور پرتشدد جرائم کو تقریباً 55فیصد افراد دوسرا اور تیسرا بڑا مسئلہ سمجھتے ہیں۔