بھارتی ریاست آسام میں شدید بارشوں کے باعث کم از کم 11 افراد ہلاک

2022/05/18 13:22:43
شیئر:

17مئی کی اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے شمال مشرقی حصے میں اگلے تین دنوں میں شدید بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، اور آسام میں "ریڈ وارننگ" برقرار رکھی جائے گی۔

آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلاب نے کھیتوں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کئی علاقوں میں شاہراہوں پر ٹریفک کو بری طرح متاثر کیا ہے۔