امریکہ میں کووڈ۔۱۹سے اموات کی مجموعی تعداد دس لاکھ سے متجاوز

2022/05/18 13:12:46
شیئر:

امریکہ میں جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کووڈ۔۱۹ کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد82680909 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 1000004 ہو چکی ہے ۔

کووڈ۔۱۹ کی وبا پھوٹنے کے بعد جدید طبی ٹیکنالوجی اور طبی وسائل سے مالامال ملک امریکہ میں انسانی زندگی اور صحت کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ جہاں کووڈ۔۱۹ کے مصدقہ کیسز اور اموات کی تعداد کے اعتبار سے دنیا بھر میں سر فہرست ہے وہاں ملک میں نسلی عدم مساوات بھی مزید نمایاں ہورہی ہے۔کہا جاسکتا ہے کہ امریکہ انسداد وبا میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ملک میں کووڈ۔۱۹ کی وبا پھوٹنے کے بعد انسداد وبا کی نرم پالیسی اپنائی گئی ہے اور ایگزٹ کنٹرول کے موثر اقدامات بھی نہیں اختیار کیے گئے ۔جس کے باعث وائرس دنیا بھر میں پھیل رہا ہے اور دیگر ممالک اور علاقوں کے شہریوں کی جانوں اور صحت کو متاثر کر رہا ہے۔