پرتشدد جرائم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا، نیوز رپورٹ

2022/05/18 16:18:01
شیئر:

امریکی نیوز ویب سائٹ "ٹونٹی فائیو نیوز" کی ایک رپورٹ کے مطابق پرتشدد جرائم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لانا ان جرائم میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ رپورٹ میں ایک حالیہ واقعے کا حوالہ دیا گیا ہے۔ 14 مئی کو امریکہ کے شہر بفیلو کی ایک سپر مارکیٹ میں فائرنگ کے واقعے میں 10 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔ مشتبہ شخص، ایک 18 سالہ سفید فام آدمی ہے جس  پر فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد کیا گیا ۔ مقامی ایجنسیاں اس واقعے کی تفتیش نفرت انگیز جرم، نسلی تشدد اور انتہا پسندی کے طور پر کر رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے  پولیس حکام اکثر نفرت پر مبنی جرائم کے کامیاب مقدمات بنانے میں مدد کرنے کے لیے تربیت کا فقدان رکھتے ہیں۔ ان جرائم پر قابو پانے کے لیے پرتشدد جرائم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔

 

 

.