امریکہ میں آتشیں اسلحے کی تیاری میں نمایاں اضافہ

2022/05/18 13:15:50
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 17 تاریخ کو امریکی بیورو برائے الکحل، تمباکو، آتشیں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد (اے ٹی ایف) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق امریکہ میں لائسنس یافتہ آتشیں اسلحہ ساز اداروں نے 2020 میں کل 11.3 ملین بندوقیں تیار کئیں، جس میں 2000 کے مقابلے میں 187 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سیریل نمبرز کے بغیر  نجی طور پر تیار کردہ بندوقیں جرائم میں زیادہ استعمال کی جارہی ہیں ۔علاوہ ازیں گزشتہ دو سالوں میں امریکی شہریوں نے کووڈ۔۱۹ کی وبائی صورتحال، مظاہروں اور بڑھتے ہوئے جرائم کے باعث آتشیں اسلحے کی ریکارڈ خریداری کی ہے۔امریکی انسداد امراض مرکز کے مطابق سال دو ہزار بیس میں آتشیں اسلحے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، جو گزشتہ چھبیس سالوں کی بلند ترین سطح پر ہے۔