امریکہ میں کورونا وائرس کی تازہ لہر کتنی خطرناک ہو سکتی ہے انداز لگانا قبل از وقت ہے، طبی ماہرین

2022/05/19 15:44:24
شیئر:

امریکی میڈیا سے ملی اطلاعات کے مطابق ماہرین کورنا وائرس کی تازہ لہرکی شدت کا انداز لگانے کے لیے کوشاں ہیں تاہم وہ یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ موجودہ لہر کتنی خطرناک ہو سکتی ہے۔ امریکہ میں لوگ ماسک سمیت دیگر احتیاطی تدابیر ترک کر چکے ہیں۔ ٹیسٹنگ بہت کم ہو چکی ہے۔

امریکہ جہاں پہلے ہی کووڈ-19 سے ہلاکتوں کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ موجودہ صورت حال کے حوالے سے غیر سنجیدگی بڑے خطرات کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔