کیا امریکہ کو دائیں بازو کی انتہا پسندی کا سامنا؟ اے بی سی نیوز

2022/05/19 16:14:28
شیئر:

امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کہیں حالیہ ترتشدد واقعات ملک میں بڑھتے ہوئے انتہا پسندی کے رجحان کی طرف اشارہ تو نہیں کر رہے۔ بیفلو سپر مارکیٹ میں فائرنگ کے تازہ ترین واقعے نے امریکی انٹرنیٹ صارفین میں بھی اس حوالے سے ایک سنجیدہ بحث کو جنم دیا ہے۔

اے بی سی نیوز کے جائزے کے مطابق حالیہ واقعات میں ملوث افراد نے نسل پرستانہ نعرے بھی لگائے ہیں خاص طور حالیہ برسوں میں ایل پاسو، ٹیکساس، چارلسٹن، جنوبی کیرولینا کے واقعات میں یہ انتہا پسندی واضح دیکھی جا سکتی ہے۔ حالیہ واقعات میں سفید فام باشندوں کا شامل ہونا بھی اس خدشے کو تقویت دیتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سفید فام بالادستی اور انتہا پسندی کے رجحانات امریکہ کے لیے بڑا چلینج بن رہے ہیں۔