چین کی بینکنگ انڈسٹری کی نمایاں ترقی

2022/05/19 12:23:12
شیئر:


حالیہ عرصے میں، متعدد عالمی شہرت یافتہ اکاؤنٹنگ فرمز نے 2021 میں چین کی بینکنگ انڈسٹری کی ترقی اور مستقبل کے امکانات کے بارے میں پے در پے رپورٹس جاری کی ہیں۔ متعلقہ رپورٹس بتاتی ہیں کہ 2021 میں، چین کی بینکنگ انڈسٹری کے منافع میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اہم شعبوں میں خطرات زیرکنٹرول  رہے ہیں اور اثاثوں کا معیار عام طور پر بہتر ہوا ہے۔ 2022 میں، چینی معیشت کے طویل مدتی مثبت رجحانات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، اور چین کی بینکاری صنعت ترقی کے نئے مواقع کا آغاز کرے گی۔

18 تاریخ کو ایک بین الاقوامی اکاؤنٹنگ فرم، ارنسٹ اینڈ ینگ کی جاری کردہ رپورٹ "2021 میں چین کے لسٹڈ بینکوں کا جائزہ اور مستقبل کے امکانات" سے پتہ چلتا ہے کہ 2021 میں، چین کے لسٹڈ بینکوں نے ایک پیچیدہ اور غیر مستحکم ماحول میں مستقل اسٹریٹجک توجہ برقرار رکھی ہے،  رئیل اکانومی کا فروغ جاری رہا ہے ،اور کاروباری تبدیلی، ڈیجیٹل تبدیلی، گرین فنانس اور اشتراکی فنانس میں مسلسل کوششیں کی گئی ہیں۔ چین کی اقتصادی ترقی کی شرح میں تیزی آئے گی، لسٹڈ بینکوں کا منافع مستحکم ہو گا ، اثاثوں کا معیار بھی بہتر ہو گا، اور خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔