امریکہ میں سال 2023 میں کساد بازاری میں اضافے کے خطرات موجود ہیں، اقتصادی ماہرین کی پیش گوئی

2022/05/19 16:07:10
شیئر:

یاہو فنانس کی ایک رپورٹ کے مطابق معروف ماہرین معاشیات و اقتصادیات نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ معاشی اشاریے بتاتے ہیں کہ سال 2023 میں امریکہ میں کساد بازاری میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ نے کہا کہ فیڈرل ریزرو کی غیر مناسب پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ میں معاشی صورت حال پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ دیگر تجزیہ نگاروں نے بھی اومی کرون سمیت دیگر خدشات کی بنیاد پر معاشی صورت حال کے حوالے سے اپنی پیش گوئی کو کم کردیا ہے۔