امریکہ برازیل کی کامیاب کووڈ-19 ویکسینیشن مہم سے کیا سیکھ سکتا ہے، رپورٹ

2022/05/20 16:47:15
شیئر:

ویب سائٹ سائنٹیفک امریکن پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ امریکہ میں کووڈ-19 ویکسینیشن کے حوالے سے اتفاق رائے قائم نہ ہونا ایک بڑی ناکامی ہے۔ امریکہ میں کووڈ-19 کی وبا کے دوران، میڈیا آؤٹ لیٹس، ماہرین صحت اور اسکالرز نے امریکہ میں ویکسین کی تقسیم کو متعصبانہ قرار دیا۔ ویکسینیشن پر اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے امریکہ میں ویکسینیشن کی شرح  65 فیصد کے لگ بھگ رہی ہے۔ یہ صورت حال امریکی معاشرے میں موجود تقسیم کو ظاہر کرتی ہے۔ مضمون میں کہا گیا کہ برازیل اس حوالے سے امریکہ کے لیے ایک بہترین مثال ہے جہاں ویکسینیشن کے حوالے سے وسیع اتفاق رائے موجود ہے۔ اگرچہ ابتدا میں برازیل میں کووڈ-19 کی ویکسین کی آمد اور اطلاق میں سست روی کا شکار تھی۔ تاہم  مارچ 2022 تک، ریو اور ساؤ پالو میں تقریباً 100 فیصد بالغ آبادی کو مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی جاچکی ہے۔ امریکہ کو اس سے سبق سیکھنا چاہیے۔