امریکہ یوکرین کو 100 ملین ڈالر کی اضافی فوجی امداد فراہم کرے گا

2022/05/20 11:53:15
شیئر:

انیس تاریخ کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ یوکرین کو 100 ملین ڈالر کی اضافی فوجی امداد فراہم کرے گا۔امریکی محکمہ دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق  بائیڈن کی جانب سے اس مرتبہ یوکرین کو فراہم کی جانے والی فوجی امداد میں 18 ہاؤٹزر،  18 ٹیکٹیکل گاڑیاں اور تین اینٹی آرٹلری ریڈارز اور دیگر آلات شامل ہیں۔ اگست 2021 کے بعد یہ دسویں بار ہے کہ جب بائیڈن نے غیر ملکی امدادی فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے براہ راست یوکرین کو ہتھیار اور آلات فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔روس- یوکرائن تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے، امریکہ تاحال یوکرین کو کل 3.9 بلین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کر چکا ہے۔