دنیا میں منکی پاکس کے مزید کیسز سامنےآنے کا خدشہ ہے ،عالمی ادارہ صحت

2022/05/22 15:39:08
شیئر:

عالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق اکیس مئی تک بارہ ممالک کہ جہاں منکی پاکس کی وبا نہیں تھی،وہاں  سے منکی پاکس کے بانوے مصدقہ جب کہ اٹھائیس مشتبہ  کیسز کی رپورٹ ملی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے اندازے کے مطابق دنیا میں اس وبا کے  کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے۔

منکی پاکس کی وبا عام طور پر مغربی اور وسطی افریقہ میں پھیلتی ہے۔افریقہ سے باہر یہ وبا  دو ہزار تین میں امریکہ میں سامنے آئی تھی،جب کہ دو ہزار اٹھارہ کے بعد اسرائیل،برطانیہ اور سنگاپور میں نائیجیریا سے آنے والے مسافروں میں متاثرہ کیسز پائے گئے تھے ۔

عام طور پر منکی پاکس انسانوں میں نہیں پھیلتا ، تاہم عالمی ادارہ صحت نے نشاندہی کی کہ موجودہ اطلاعات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انسانوں میں اس کا پھیلاؤ جاری ہے۔عالمی ادارہ صحت کے اہلکار  ڈیوڈ ہیمن کا کہنا تھا کہ  کووڈ-۱۹ کی روک تھام کے لیے ،سماجی فاصلے کی پابندی  اور سفری پابندیوں سمیت جو دیگر اقدامات اپنائے گئے ان  کے باعث منکی پاکس  بڑے پیمانے پر نہیں پھیلی۔