اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا زمین پر زندگی کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کا تقاضا

2022/05/22 15:53:27
شیئر:

 

22 مئی کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز  نےاپنی تقریر میں   پائیدار مستقبل کے حصول کی خاطر حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا  ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حیاتیاتی انواع کے معدوم ہونے کی حالیہ رفتار گزشتہ 10 ملین سالوں کی اوسط رفتار سے دسیوں یا سیکڑوں گنا زیادہ ہے اور اس میں مزید تیزی آ رہی ہے۔ لوگوں کو فطرت کے خلاف بے معنی اور تباہ کن جنگ کو ختم کرنا چاہیے۔

انتونیو گوتریز  نے کہا کہ اس سال، مختلف ممالک عالمی حیاتیاتی تنوع کے 2020 کے بعد کے فریم ورک پر متفق ہونے کے لیے ملاقات کریں گے اور 2030 تک حیاتیاتی تنوع کی بحالی  کا عہد کریں گے۔ متعلقہ اہداف کے حصول کے لیے مساوات اور انسانی حقوق، خاص طور پر مقامی لوگوں کے حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے دنیا سے  مطالبہ کیا کہ وہ زمین پر زندگی کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے لیے عملی کام کریں۔