یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے حوالے سے امریکہ جھوٹ بولتا رہاہے، روس میں امریکہ کے سابق سفیر کا بیان

2022/05/22 16:22:01
شیئر:

اکیس مئی  کو روسی خبررساں ایجنسی سپتنک نے ایک  رپورٹ جاری کی کہ روس میں تعینات ،سابق امریکی سفیر مائیکل میک فال نے حال ہی میں منک ڈیبیٹس"Munk Debates" میں اس بات کو تسلیم کیا کہ نیٹو میں یوکرین کی شمولیت کے حوالے سے امریکہ جھوٹ بولتا رہا ہے۔

منک ڈیبیٹس کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق "ہمارے وقت کے بدترین جغرافیائی سیاسی بحران کو ختم کرنے میں سب سے پہلے روس کے سلامتی کے مفادات کو تسلیم کرنا ضروری ہے یا نہیں" بحث کا موضوع تھا ۔بحث کے دوران موضوع کے حق میں جب ہارورڈ یونیورسٹی میں بین الاقوامی امور کے پروفیسر اور امریکی ماہر سیاسیات اسٹیفن والٹر نے  نیٹو میں یوکرین کی شمولیت کا ذکر کیا تھا تو مخالف مقرر ، روس میں تعینات سابق امریکی سفیر مائیکل میک فال نے ان کی  بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سفارت کار جھوٹ بولتے رہے ہیں۔

ادھر امریکی اخبار نیویارک ٹائمزمیں بارہ تاریخ کو ایک مضمون "شائع ہوا جس میں بتایا گیا ہے کہ  سال دو ہزار آٹھ میں نیٹو نے یوکرین اور جارجیا سے وعدہ کیا تھا کہ وہ نیٹو کے رکن ممالک بنیں گے،تاہم اس کی کوئی حتمی  تاریخ نہیں بتائی گئی تھی لیکن اس کے بعد اپنے وعدے کو پورا کرنے کے لیے نیٹو نے کوئی خاص کام نہیں کیا۔ باوجود یہ کہ  امریکہ وقتاً فوقتاً ، نیٹو میں یوکرین کی شمولیت کی حمایت کے لیے روس کو اشتعال دلاتا رہا تاہم اس معاملے میں امریکہ کوئی خاص پرجوش نہیں ۔ ادھر بعض مغربی عہدے داروں  کو یہ بھی خدشہ ہے کہ یوکرین ،نیٹو میں شرکت کے لیے نیٹو ممالک کے اجتماعی دفاع میں اپنا حصہ ڈالنے کے معیار پر پورا نہیں اتر سکتا ہے۔