روس نے یوکرین کے ساتھ مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا،روسی مذاکراتی وفد کے سربراہ

2022/05/23 10:16:35
شیئر:

روسی مذاکراتی وفد کے سربراہ اور روسی  صدر کے معاون ولادیمیرمیڈنسکی نے 22 تاریخ کو کہا کہ روس نے یوکرین کے ساتھ اعلیٰ ترین سطح سمیت کبھی بھی کسی  طرح کے مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔
میڈنسکی نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے خود تصدیق کی ہے کہ وہ اعلیٰ سطح پر مذاکرات کو مسترد نہیں کریں گے۔ روسی فریق نے ایک ماہ قبل مذاکراتی دستاویز کا مسودہ یوکرین کو پیش کیا تھا اور دونوں فریقین نے ان میں سے کچھ  نکات پر اتفاق کیا تھا۔ جب روسی فریق فالو اپ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، تو یوکرین کی طرف سے بات چیت جاری رکھنے کی کوئی خواہش ظاہر  نہیں کی گئی ۔
22 تاریخ کو یوکرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر کے دفتر کے مشیر میخائیلو پوڈولیاک نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین روس کے ساتھ یوکرین کی سرزمین پر روسی  قبضے کو تسلیم کرنے کے لیے  کسی بھی معاہدے پر پہنچنے پر رضامند نہیں ہے۔ یوکرین کی سرزمین سے روسی فوجیوں کے انخلاء سے ہی امن عمل کو دوبارہ شروع کرنا ممکن ہو گا۔