اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی ایلچی برائے شام کا دمشق کا دورہ

2022/05/23 10:51:57
شیئر:

22 تاریخ کو شام کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی ایلچی جل پیٹرسن نے شام کے دارالحکومت دمشق کا دورہ کیا اور شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد سے بات چیت کی۔دونوں فریقین نے مشترکہ تشویش کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران مقداد نے شامی حکومت کی طرف سے ملک کے استحکام کو مضبوط کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا تعارف کرایا، خاص طور پر کئی علاقوں میں حکومت مخالف مسلح دستوں کے ساتھ جاری مفاہمتی عمل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ شام کے صدر بشار الاسد کی طرف سے جاری کردہ 2022 کے حالیہ حکم نامے نمبر 7 کی بڑی اہمیت ہے جو 30 اپریل 2022 سے پہلے دہشت گردی کے جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو عام معافی دیتا ہے، سوائے ان جرائم کے جن سے کسی کی موت واقع ہو ئی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت عام معافی پر مکمل عملدرآمد کرے گی۔
جل پیٹرسن نے کہا کہ کہ شامی صدر کی طرف سے جاری کردہ حالیہ عام معافی بہت اہم قدم ہے۔