پاسداران انقلاب کے اہم عہدیدار کے قتل پر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا بیان

2022/05/23 10:37:51
شیئر:

22 تاریخ کی شام  ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلامی پاسداران انقلاب فورس کے ایک افسر کے قتل پر  بیان جاری کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے نے ایک بار پھر "ایران کے دشمنوں کی شیطانی فطرت" کو ظاہر کردیا جو  انسانیت کے خلاف مصروف عمل ہیں۔ یہ قتل ایک سنگین جرم ہے جو ایران کے دشمن ملکوں سے وابستہ دہشت گردوں نے کیا ہے۔
مقامی وقت کے مطابق 22 تاریخ کو ایرانی سپاہِ پاسداران انقلاب نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ پاسداران انقلاب کے کرنل سیدخدائی کو دارالحکومت تہران میں قتل کر دیا گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ سیدخدائی کو مشن کے لیے شام بھیجا گیا تھا۔ پاسداران انقلاب اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔