دنیا بھر میں100 ملین سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں ، یو این ایچ سی آر

2022/05/23 16:59:25
شیئر:

23 مئی  کو اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے اعداد و شمار  کے مطابق دنیا بھر میں 100 ملین سے زائد افراد مختلف تنازعات، تشدد اور دیگر وجوہات کی وجہ سے بے گھر ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ یہ تعداد ایک نیا ریکارڈ ہے، لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔یو این ایچ سی آر متعلقہ ممالک اور خطوں پر زور دیتا ہے کہ وہ تنازعات کو جلد از جلد ختم  کریں کیونکہ امن اور استحکام ہی اس مسئلے کا اصل حل ہے۔