گرینڈ لویہ جرگہ کے انعقاد کو فروغ دینے کے لیے کمیٹی کا قیام ، افغان عبوری حکومت کا اعلان

2022/05/24 09:59:10
شیئر:

چوبیس  تاریخ کو افغانستان کی عبوری حکومت کی وزارت معدنیات و پیٹرولیم کے قائم مقام وزیر شہاب الدین دلاور نے کہا کہ افغانستان نے گرینڈ لویہ جرگہ کے انعقاد کو فروغ دینے کے لیے ایک کمیٹی قائم کی ہے۔ شہاب الدین دلاور نے کہا کہ اجلاس میں   تمام افغانوں کی نمائندگی کے لیے بااثر افغان شخصیات کو مدعو کیا جائےگا، لیکن انھوں نے گرینڈ لویہ جرگہ کے لیے مخصوص تاریخ یا نئی تشکیل شدہ کمیٹی کے اراکین کی فہرست  کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

اس سے قبل سابق افغان صدر حامد کرزئی نے افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ملکی اور بین الاقوامی قانونی حیثیت حاصل کرنے کے لیے گرینڈ لویہ جرگہ منعقد کرے۔

واضح رہے کہ گرینڈ لویہ جرگہ، جسے گرینڈ نیشنل اسمبلی بھی کہا جاتا ہے، افغانستان کے لیے اہم ریاستی امور پر تبادلہ خیال اور فیصلہ کرنے کا ایک روایتی طریقہ ہے۔ افغان آئین کے مطابق گرینڈ لویہ جرگہ افغان عوام کی مرضی کا اعلیٰ ترین اظہار ہے، جو آئین کی تشکیل اور ترمیم اور ملک کے دیگر متعلقہ قوانین کی منظوری کا ذمہ دار ہے۔