جاپانی عوام کا جاپان-امریکہ سمٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

2022/05/24 10:33:58
شیئر:

 مقامی وقت کے مطابق 23 تاریخ کو امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹوکیو میں جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیڈا سے بات چیت کی۔ اس موقع پر جاپانی شہریوں نے ٹوکیو میں جاپان امریکہ سربراہی اجلاس اور جنگی مذاکرات کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کرنے کے لیے احتجاجی جلوس  نکالے۔

 ریلی میں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ جاپان امریکہ سربراہی اجلاس میں ایک اہم موضوع امریکہ کی طرف سے تجویز کردہ "انڈو پیسیفک اکنامک فریم ورک"ہے جو کہ مکمل طور پر امریکہ کے مفاد میں  ہے اور اس میں ایسے خطرناک رجحانات موجود ہیں جن کے حوالے سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

 اجلاس میں شریک ایک شہری نے کہا کہ جاپان-امریکہ سربراہی اجلاس ایک جنگی اجلاس ہے جو ان لوگوں کی طرف سے منعقد کیا گیا ہے جو فوجی صنعت کو ترقی دینا چاہتے ہیں اور جنگ میں شامل ہونا چاہتے ہیں، اور "انڈو پیسیفک اکنامک فریم ورک" بھی اسی مقصد کے لیے ہے۔

 ریلی میں شریک کوائیکے توشیا نے کہا کہ جاپان امریکہ سربراہی اجلاس جاپان اور امریکہ کے درمیان فوجی اتحاد کو مضبوط بنانے اور جنگ کی تیاری کے لیے ہے، میرے خیال میں ہمیں اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔