ورلڈ اکنامک فورم کی طرف سے چین کی رہنما قوت کی تحسین

2022/05/27 10:02:00
شیئر:


26 مئی کو، سوئٹزرلینڈ کے قصبے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کا 2022 کا سالانہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس کے دوران، ورلڈ اکنامک فورم کے بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے کے سربراہ شان ڈولٹی نے چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ کووڈ- ۱۹کی وبا، مختلف ممالک کےدرمیان تصادم کی کیفیت ،اور موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر عناصر کی وجہ سے عالمی معاشی مسائل میں اضافہ اور تجارتی تعاون میں کمی ہوسکتی ہے۔ یہ صورت حال افراط زر جیسے دیگر اقتصادی مسائل میں اضافہ کر سکتی ہے۔ ان مسائل کا حل بات چیت، تعاون اور تجارتی رکاوٹوں کو توڑنے میں مضمر ہے۔ ڈولٹی نے کہا کہ گزشتہ سال عالمی تجارتی تنظیم میں چین کی شمولیت کی 20ویں سالگرہ منائی گئی۔ حالیہ برسوں میں، چین نے رہنما قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلاسٹک کی آلودگی پر قابو پانے اور سرمایہ کاری کی سہولت جیسے شعبوں میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔
ورلڈ اکنامک فورم کا 2022 کا سالانہ اجلاس 22 سے 26 مئی تک سوئس قصبے ڈیووس میں منعقد ہوا۔ اس سالانہ اجلاس میں اس بات پر کافی بحث ہوئی کہ موجودہ صورتحال کا جواب کیسے دیا جائے، خاص طور پر معاشی و معاشرتی بحالی، پائیداری اور شراکت داری کو کیسے ممکن بنایا جا ئے۔