رواں برس گن وائلنس کی وجہ سے 17300 سے زائد امریکی شہری مارے جا چکے ہیں، رپورٹ

2022/05/27 10:13:28
شیئر:

امریکی غیر منافع بخش تنظیم "گن وائلنس آرکائیوز" کی ویب سائٹ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق، 26 مئی تک ، امریکہ میں 17,348 افراد گن وائلنس سے متعلق واقعات میں ہلاک ہو چکے ہیں اور 14,401 افراد زخمی ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکہ میں فائرنگ کے 214 اجتماعی واقعات رونما ہوئے جن میں گولی باری کرنے والے کے علاوہ کم از کم چار افراد کو گولی مار دی گئی۔