یہ کب ختم ہوگا؟ دس دنوں میں فائرنگ کے دوسرےبڑے واقعے کے بعد امریکیوں کا " گن وائلنس" کے حوالے سے اظہارِ برہمی

2022/05/27 16:01:37
شیئر:

دی گارجین کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ٹیکساس میں فائرنگ کے واقعے کے چند گھنٹے بعد امریکی سینیٹر کرس مرفی نے  سینٹ میں ایک تقریر میں " گن وائلنس " سے ہونے والی ہلاکتوں کے باوجودکانگریس کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر 10 سال سے جاری غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  " ہمارے بچے خوف کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ایسا سوائے امریکہ کے کہیں اور نہیں ہوتا ، اسے جاری رکھنا ہمارا ہی انتخاب ہے۔ "

2011 میں  فائرنگ کے ایک واقعے کا سامنا کرنے والی،ایریزونا کی سابقہ کانگریس رکن گیبریل گیفورڈز نے کہا کہ وہ امریکہ میں" گن وائلنس" سے متعلق عدم فعالیت پر "خوف زدہ" ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ  " بندوق  سے مزید کتنے بچے مارے جائیں گے؟ کتنے ہی نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ، خاندان بکھر گئے، کمیونٹیز صدمے کا شکار ہو گئیں کیونکہ ہمارے رہنما"گن وائلنس" پر  کارروائی نہیں کرتے " انہوں نے کہا کہ اب یہ  امریکی بچوں کی موت کی سب سے بڑی وجہ ہے۔