امریکہ میں حالیہ اسکول فائرنگ واقعہ کے باوجود نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس کا انعقاد

2022/05/28 17:07:02
شیئر:

24 تاریخ کو امریکی ریاست  ٹیکساس کے ایک پرائمری اسکول میں فائرنگ کا سنگین واقعہ پیش آیا جس میں بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوئے ۔ لیکن صرف تین روز بعد یعنیٰ 27 تاریخ کو  ہیوسٹن میں امریکی نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس شیڈول کے مطابق منعقد ہوا۔
نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کا  امریکہ میں ایک مضبوط اور گہرا اثر و رسوخ ہے، اور اس نے گزشتہ برسوں کے دوران سخت گیر وفاقی اور ریاستی گن کنٹرول قوانین کے نفاذ کو بار بار روکا ہے۔ تنظیم کا سالانہ اجلاس امریکی آتشیں اسلحہ کی صنعت کے لیے سب سے بڑا سالانہ مارکیٹنگ ایونٹ ہے۔ رواں  سال کا اجلاس تین روز تک جاری رہے گا جس میں سابق صدر ٹرمپ سمیت بہت سے ریپبلکن نمائندوں کو خطاب کے لیے مدعو کیا گیا ہے ۔