افغان صوبہ قندوز میں ایک دھماکے میں دو بچے ہلاک

2022/05/29 16:44:46
شیئر:
افغان حکام نے 28 تاریخ کو بتایا کہ اسی روز شمالی افغانستان کے صوبہ قندوز میں ایک دھماکہ ہوا جس میں دو بچے ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
قندوز کے صوبائی محکمہ پولیس کے ترجمان عبیداللہ عابد نے بتایا کہ یہ دھماکہ صوبے کے صدر مقام قندوز شہر کے مضافات میں ہوا۔  مقامی بچوں کو کھیلتے ہوئے جنگ کے دوران بچ جانے والا ایک توپ خانے کا  گولہ ملا جو  اچانک پھٹ گیا جس سے دو بچے جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی بچے کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
افغانستان میں جنگی باقیات کے ایسے دھماکہ خیز مواد کے باعث رواں ماہ کئی دھماکے ہو چکے ہیں ۔ اسی طرح کے دھماکے مغربی صوبہ فراح اور مشرقی صوبہ غزنی میں بالترتیب 17 اور 21 تاریخ کو ہوئے، جس میں دو بچے ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے تھے۔