جنوبی نائیجیریا میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 31 افراد ہلاک

2022/05/29 16:24:35
شیئر:

نائیجیریا کی جنوبی ریاست ریورز کے  صدر مقام  ہارکورٹ پورٹ میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 31 افراد ہلاک ہو گئے۔
ریورز اسٹیٹ پولیس کے ترجمان الینگر کوکو نے 28 تاریخ کو  کہا کہ ہارکورٹ پورٹ کے ایک چرچ نے اس صبح ایک اسٹیڈیم میں خیراتی عطیات کی تقریب کا انعقاد کرنا تھا، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے دلچسپی لی۔ اسٹیڈیم کا دروازہ کھلنے پر لوگوں نے فوری داخلے کے لیے دوڑ لگائی جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی اور کم از کم 31 افراد ہلاک ہو  گئے ۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔