امریکہ سمیت دیگر مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو مزید ہتھیاروں کی فراہمی سے مزید مسائل پیدا ہو رہے ہیں

2022/05/30 10:36:58
شیئر:

یو ایس ٹرانسپورٹیشن کمانڈ نے حال ہی میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ روس-یوکرین تنازع شروع ہونے کے بعد سے، امریکہ نے یوکرین کو 23,500 ٹن سے زیادہ ہتھیار اور گولہ بارود فراہم کیا ہے۔ چونکہ امریکہ سمیت دیگر  مغربی ممالک یوکرین کو ہتھیار اور سازوسامان فراہم کر رہے ہیں تو اس کے نتیجے میں مسائل بتدریج بڑھ رہے ہیں۔

حال ہی میں روس کی ریاستی ڈوما کے چیئرمین  وکتورووچ وولودن  نے کہا کہ امریکہ اور مغربی ممالک یوکرین کی حقیقی مدد نہیں کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز امریکہ نے یوکرین کے لیے مزید ۴۰ بلین امریکی ڈالر رقم  فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جس میں سے بیشتر امریکی افواج اور نام نہاد "دوسرے ممالک "کے لیے استعمال کیا جائے گا،تاہم یوکرین کو مستقبل میں امریکہ کو چالیس ارب امریکی ڈالر واپس کرنے ہوں گے۔

اس کے علاوہ روس-یوکرین تنازع میں امریکہ سمیت مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو دیے جانے والے ہتھیاروں کا  کردار بھی محدود ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی انتیس تاریخ کی ایک رپورٹ کے مطابق یوکرین سے فرار ہونے والے مغربی ممالک  کے سپاہیوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو فراہم کیے جانے والے متعدد ہتھیار ناقابل استعمال ہیں۔جب کہ دوسری طرف اس کے نتیجے میں اسلحے کی سمگلنگ کے خطرے میں بے حد اضافہ ہو رہا ہے۔