منکی پاکس عالمی صحت عامہ کے لیےدرمیانے درجےکا خطرہ ہے، عالمی ادارہ صحت

2022/05/30 10:05:10
شیئر:

انتیس مئی کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تیرہ سے چھبیس مئی تک تیئیس ممالک میں منکی پاکس کے 257 مصدقہ جبکہ 120 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان ممالک میں پہلے منکی پاکس کی وبا نہیں تھی۔

عالمی ادارہ صحت کے اندازے کے مطابق ٹیسٹ  کا دائرہ کار وسیع ہونے سےمنکی پاکس کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوں گے۔وائرس کئی ہفتوں سے بڑے پیمانے پر انسانوں میں پھیل رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے  منکی پاکس کو عالمی صحت عامہ کے لیے درمیانے درجے کا خطرہ  قرار دیا ہے۔