اسرائیل کا" یروشلم ڈےمارچ" ،جھڑپوں میں تقریباً 200 فلسطینی زخمی

2022/05/30 10:50:29
شیئر:

انتیس مئی کو ہزاروں اسرائیلیوں نے " یروشلم ڈے مارچ " کیا ۔ اس موقع پر  فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوج اور  پولیس کے درمیان تصادم ہواجس کے نتیجے میں  تقریباً 200  فلسطینی زخمی ہوگئے ۔

1967 میں مشرق وسطی کی تیسری جنگ میں اسرائیل کے یروشلم حاصل کرنے کی یادمیں یہ جلوس نکالا جاتا ہے ۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق تقریباً ستر ہزار اسرائیلیوں نے جلوس میں حصہ لیا اس موقع پر یروشلم میں تقریباً تین ہزار اسرائیلی پولیس اہلکار تعینات تھے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے بیان میں سکیورٹی فورسز کو اسرائیل کے دائیں بازو کے انتہاپسند گروہوں کے تشدد یا اشتعال انگیزی کے لیے " زیروٹالرنس " کی ہدایت کی۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق فلسطینیوں نے اسی روز دریائے اردن کے مغربی کنارے اور غزہ  کے علاقے میں احتجاجی مظاہرے کیے۔ فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسی روز یروشلم اور دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس اور فوج کے درمیان ہونے والے تصادم میں تقریباً دو سو فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔