چین میں ویٹ لینڈ پروٹیکشن قانون کا نفاذ

2022/05/31 16:04:54
شیئر:

چین میں ویٹ لینڈ پروٹیکشن قانون یکم جون سے نافذ العمل ہو رہا ہے۔ چین میں یہ پہلا قانون ہے جو   خاص طور پر ویٹ لینڈز  کے تحفظ پر مبنی ہے اور یہ چین کی ماحولیاتی تہذیب میں قانون کی حکمرانی کی تعمیر میں ایک اہم کامیابی ہے۔ دسمبر 2021 تک، چین کے پاس بین الاقوامی اہمیت کے حامل کل 64 ویٹ لینڈز موجود ہیں، قومی اہمیت کے حامل 29 ویٹ لینڈز ، اور صوبائی اہمیت کے حامل 1,001 ویٹ لینڈز موجود  ہیں۔ 600 سے زائد ویٹ لینڈ  نیچر ریزروز اور 1,600 سے زیادہ ویٹ لینڈ پارکس قائم کیے گئے ہیں۔