چین افریقہ کے ساتھ ہم نصیب معاشرے کے قیام کا خواہاں

2022/05/31 19:26:46
شیئر:

31 مئی کو چینی صدر شی جن پھنگ نے زیمبیا کے صدر  ہکیندے ہچلیما کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور زیمبیا روایتی  اور خوشگوار " چار وں موسموں  کے دوست" ہیں ، چین اور زیمبیا کی دوستی اٹوٹ ہے۔ گزشتہ سال چین۔ زیمبیا تعلقات مزید  آگے بڑھے ہیں ۔دوطرفہ تجارتی حجم ریکارڈ بلندی پر پہنچ چکا ہے، اورزیمبیا چین کی سب سے زیادہ براہ راست سرمایہ کاری کا حامل افریقی ملک بن چکا  ہے۔دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع  اور روشن امکانات ہیں۔ چین  دونوں ممالک کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے  اور باہمی دوستی کو مضبوط اور گہرا کرنے کے لیے زیمبیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات  کو اعلیٰ سطح اور وسیع شعبہ جات تک فروغ  دیا جا سکے ۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور زیمبیا  دونوں  ترقی پذیر  ممالک ہیں ۔   زیمبیا جیسے افریقی ممالک کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کا فروغ ، چین کی طویل المدتی اور مضبوط اسٹریٹجک  حکمت عملی ہے  ۔ چین  "بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے، صحت  عامہ ،  انسداد غربت ، تجارت اور سرمایہ کاری، سبز ترقی اور ڈیجیٹل معیشت  سمیت دیگر  شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے افریقی فریق کے ساتھ مل کر کام کرنے  کا خواہاں ہے ۔علاوہ ازیں افریقہ کی اقتصادی بحالی اور پائیدار ترقی   میں مدد  کی جائے گی ، اور نئے دور میں چین افریقہ ہم نصیب سماج کی تعمیر کو فروغ  دیا جائے گا ۔