امریکہ اپنی عسکریت پسندی کی بھاری سماجی، سیاسی اور اقتصادی قیمت ادا کر رہا ہے

2022/05/31 16:15:50
شیئر:

جریدے سیلون کے مطابق امریکہ کی جانب سے یوکرین کو تقریباً 40 بلین ڈالر  امداد کی فراہمی ظاہر کرتی ہے کہ اسے ملک میں عوام کی صحت ،کووڈ۔۱۹ اور مہنگائی سے نمٹنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد سے نافذ مستقل جنگی معیشت نے نجی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، قوم کو دیوالیہ کر دیا ہے، اور ٹیکس دہندگان کے کھربوں ڈالر کا پیسہ ضائع کر دیا ہے۔ فوج کی جانب سے سرمائے کی اجارہ داری نے امریکی قرضے کو 30 ٹریلین ڈالر تک پہنچا دیا ہے جو کہ 24 ٹریلین ڈالر کی امریکی جی ڈی پی سے 6 ٹریلین ڈالر زائد ہے۔امریکہ کے مالی سال 2023 کے لیے 813 بلین ڈالر کے دفاعی اخراجات چین اور روس سمیت کئی ممالک کے مشترکہ اخراجات سے زائد ہیں۔
یوں امریکہ اپنی عسکریت پسندی کی بھاری سماجی، سیاسی اور اقتصادی قیمت ادا کر رہا ہے۔