شی جن پھنگ کی صومالیہ کے نومنتخب صدر حسن شیخ محمد کو مبارک باد

2022/06/01 15:23:38
شیئر:

چینی صدر شی جن پھنگ نے حسن شیخ محمد کو صومالیہ کا دوبارہ صدر منتخب ہونے  پر مبارکباد دی ہے۔
شی جن پھنگ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا   کہ چین اور صومالیہ کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے اور دونوں فریقوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کی ہے۔میں چین اور صومالیہ کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اورصدر حسن شیخ محمد کے ساتھ  مل کر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے ثمرات کے حصول کے لیے مشترکہ کوششوں کا خواہاں ہوں تاکہ دونوں ممالک اور دونوں عوام کو فائدہ پہنچے۔