امریکہ میں گن وائلنس بچوں میں اموات کی سب سے بڑی وجہ

2022/06/02 15:23:26
شیئر:
انڈین ایکسپریس کے مطابق امریکہ میں انسداد امراض مرکز کے حال ہی میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں 19 سال سے کم عمر  بچوں اور نو عمروں  میں گن وائلنس  موت کی سب سے بڑی وجہ بن چکا ہے۔24 مئی کو ٹیکساس میں بڑے پیمانے پر فائرنگ واقعے سے پہلے اور بعد کے دنوں میں بھی، طبی ماہرین نے دو تبصرے شائع کیے جن میں امریکی بچوں اور نوعمروں پر ہونے والے گن وائلنس  کو اجاگر کیا گیا۔فائرنگ کے مذکورہ واقعے  میں اسکول کے 19 بچے مارے گئے تھے۔2020 میں، آتشیں اسلحہ  اس ایج گروپ میں ٹریفک حادثات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے موت کی سب سے بڑی وجہ کے طور پر سامنے آیا ہے ۔