امریکہ میں نسل پرستی ایک زوال پزیر اخلاقی اور سیاسی باب کی عکاس

2022/06/02 15:37:54
شیئر:
سی این این کے مطابق بفیلو ،نیو یارک میں نسل پرستانہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث نوجوان نے سفید فام بالادستی کا دعویٰ کیا  ہے۔ اس واقعے میں 10 سیاہ فام افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے تھے۔یہ واقعہ امریکی سماج میں ایک زوال پزیر اخلاقی اور سیاسی باب کی عکاسی کرتا ہے۔ملک میں نسل پرستانہ نظریات  شہری حقوق اور قانون کو پامال کرتے ہوئے انتقامی رویوں کے ساتھ واپس لوٹ آئے ہیں۔ امریکہ کو درپیش اس بحران کی کوئی نرم وضاحت نہیں دی جا سکتی ہے۔ سفید فام بالادستی  اس سے قبل بھی  ایک تباہ کن خانہ جنگی کو جنم دی چکی ہے جس میں  600,000 سے زائد امریکی مارے گئے تھے۔