گزشتہ 10 سالوں میں چین کے دستخط کردہ آزاد تجارتی معاہدوں کی تعداد تقریباً دوگنا ہو گئی ہے

2022/06/02 11:19:53
شیئر:

یکم جون کو  وانواتو  کے صدر عبیدموسیٰ نے پورٹ ولا میں چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔

عبیدموسیٰ نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر چینی وزیر خارجہ کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین ایک حقیقی دوست ہے جس پر وانوواتو بھروسہ کرتا ہے۔ بین الاقوامی حالات میں کوئی بھی تبدیلی آئے یا کیسے بھی چیلنجز درپیش ہوں،وانواتو  ہمیشہ چین کا سچا دوست رہے گا،ون چائنا پالیسی پر ثابت قدمی سےعمل پیرا رہے گا اور اسے وانواتو-چین تعلقات کی وسیع تر ترقی کی بنیاد بنائے  گا۔

وانگ ای نے کہا کہ بعض بڑی طاقتوں کے برعکس چین کی سفارت کاری ہمیشہ خودمختاری و  مساوات  پر قائم رہی ہے اور چین نے ہمیشہ تمام ترقی پذیر ممالک بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک کے ساتھ پر خلوص اور مساوی سلوک روا رکھا  ہے ۔ چین چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک کے لیے خود مختاری ،  مساوات اور قومی وقار کی اہمیت کو   سمجھتا ہے۔اس  کے علاوہ  چین ،بین الاقوامی اور علاقائی سطحوں پر اقوام متحدہ کے نظام میں ترقی پذیر ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کا بھی مضبوطی سے تحفظ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین  ترقی پذیر ممالک کے ساتھ کام کرتا رہے گا، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کو برقرار رکھے گا، اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل کرے گا اور بین الاقوامی نظم و نسق کی حفاظت کرے گا۔

دونوں فریقوں نے  عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے، باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے اور عوام کے مابین  تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔