یوکرین کو نئی فوجی امداد فراہم کرنے کے امریکی فیصلے سے صورتحال مزید خراب ہو گی، روسی اہلکار

2022/06/02 10:21:35
شیئر:

یکم جون کو روسی ریاست ڈوما کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے چیئرمین سلوٹسکی نے کہا کہ یوکرین کو نئی فوجی امداد فراہم کرنے کے امریکی فیصلے سے صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔ یوکرین کی حکومت کو مغربی ہتھیاروں کی کسی بھی قسم کی فراہمی سے پورے یورپ کو درپیش سکیورٹی خطرات بڑھ جائیں گے۔ امریکہ صرف روس کو کمزور کرنااور  روس کی فوجی کارروائیوں میں تاخیر چاہتا ہے،اسے یورپ کو لاحق خطرات کی  کوئی پرواہ نہیں ہے ۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے یکم جون کو یوکرین کے لیے سکیورٹی امداد کے 11ویں منصوبے کا اعلان کیا تھا ۔سی این این کے مطابق، تازہ ترین امدادی منصوبے میں ہائی موبیلٹی راکٹ سسٹم اور دیگر جدید ہتھیار شامل ہوں گے۔