امریکی عوام کی ملکی معیشت پر اعتماد کی شرح نچلی ترین سطح پر

2022/06/02 16:49:22
شیئر:
سی بی ایس نیوز کے مطابق امریکہ میں گیس کی بلند قیمتوں سمیت بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث امریکی شہریوں نے ایک نئے گیلپ پول میں معیشت کے حوالے سے  انتہائی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ گیلپ نے 2 مئی سے 22 مئی کے درمیان تمام 50 ریاستوں کی نمائندگی کرنے والے 1,000 سے زائد بالغوں کو سروے میں شامل کیا۔سروے نتائج کے مطابق 2009 کے اوائل میں شدید کساد بازاری کے  بعد آج امریکی معیشت پر عوام کا اعتماد  نچلی ترین سطح پر ہے۔