نام نہاد "سیکیورٹی گارڈ" امریکہ کی جانب سے سائبر حملوں کا سلسلہ

2022/06/03 16:56:05
شیئر:

ایک طویل عرصے سے، امریکہ نے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے بیرونی حکومتوں، اداروں اور افراد  کے خلاف  وسیع ، منظم اور اندھا دھند سائبر چوری، سائبر نگرانی اور سائبر حملے کئے ہیں ۔
یادرہے کہ رشیا ٹوڈے نے 24 فروری کو اطلاع دی تھی  کہ اُس کی ٹی وی ویب سائٹ کو اسی دن شام پانچ بجے سے مسلسل سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے، اور تقریباً 27 فیصد  حملے امریکہ سے سامنے آئے ہیں۔صرف دو دن بعد 26 فروری کو روسی صدارتی پریس سکریٹری دمتری پیسکوف نے کہا کہ صدارتی ویب سائٹ مسلسل سائبر حملوں کی زد میں ہے ، اور ویب سائٹ اکثر کریش کر جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ "روسی پارلیمان ڈوما اور  وفاقی  کونسل کی ویب سائٹس کو بھی اوپن کرنے میں مسائل کا سامنا رہا۔
 اس حوالے سے سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نےکھلم کھلا ہیکرز کو روس پر سائبر حملے کرنے کی ترغیب دی۔انھوں نے اعلانیہ کہا کہ امریکہ نے "عرب  اسپرنگ" کے دوران  بھی ایسا ہی کیا تھا ۔ 
امریکی فوج نے 2009 میں سائبر کمانڈ قائم کی تھی جس کی اہمیت امریکی سینٹرل کمانڈ جیسی  اہم  جنگی کمانڈز کے مساوی ہے۔